🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

--. (نَصَائِحُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِصَحَابَتِهِمْ)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحابہ رضی اللہ عنہم کو نصیحتیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1918
1918 - وَعَنْ أَبِي جُرَيٍّ جَابِرِ بْنِ سُلَيْمٍ، قَالَ: أَتَيْتُ الْمَدِينَةَ فَرَأَيْتُ رَجُلًا يَصْدُرُ النَّاسُ عَنْ رَأْيِهِ، لَا يَقُولُ شَيْئًا إِلَّا صَدَرُوا عَنْهُ، قُلْتُ: مَنْ هَذَا؟ قَالُوا: هَذَا رَسُولُ اللَّهِ. قَالَ: قُلْتُ: عَلَيْكَ السَّلَامُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَرَّتَيْنِ: قَالَ:"لَا تَقُلْ عَلَيْكَ السَّلَامُ، عَلَيْكَ السَّلَامُ تَحِيَّةُ الْمَيِّتِ، قُلِ: السَّلَامُ عَلَيْكَ" قُلْتُ: أَنْتَ رَسُولُ اللَّهِ؟ فَقَالَ:"أَنَا رَسُولُ اللَّهِ الَّذِي إِنْ أَصَابَكَ ضُرٌّ فَدَعَوْتَهُ كَشَفَهُ عَنْكَ، وَإِنْ أَصَابَكَ عَامُ سَنَةٍ فَدَعَوْتَهُ أَنْبَتَهَا لَكَ، وَإِذَا كُنْتَ بِأَرْضٍ قَفْرٍ أَوْ فَلَاةٍ فَضَلَّتْ رَاحِلَتُكَ فَدَعَوْتَهُ رَدَّهَا عَلَيْكَ"قُلْتُ: اعْهَدْ إِلَيَّ، قَالَ:"لَا تَسُبَّنَّ أَحَدًا"، قَالَ: فَمَا سَبَبْتُ بَعْدَهُ حُرًّا وَلَا عَبْدًا وَلَا بَعِيرًا وَلَا شَاةً. قَالَ:"وَلَا تَحْقِرَنَّ شَيْئًا مِنَ الْمَعْرُوفِ  ، وَأَنْ تُكَلِّمَ أَخَاكَ وَأَنْتَ مُنْبَسِطٌ إِلَيْهِ وَجْهُكَ ; إِنَّ ذَلِكَ مِنَ الْمَعْرُوفِ. وَارْفَعْ إِزَاَرَكَ إِلَى نِصْفِ السَّاقِ فَإِنْ أَبَيْتَ فَإِلَى الْكَعْبَيْنِ، وَإِيَّاكَ وَإِسْبَالَ الْإِزَارِ فَإِنَّهَا مِنَ الْمَخِيلَةِ، وَإِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْمَخِيلَةَ، وَإِنِ امْرُؤٌ شَتَمَكَ وَعَيَّرَكَ بِمَا يَعْلَمُ فِيكَ فَلَا تُعَيِّرْهُ بِمَا فِيهِ، فَإِنَّمَا وَبَالُ ذَلِكَ عَلَيْهِ"رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَرَوَى التِّرْمِذِيُّ مِنْهُ حَدِيثَ السَّلَامِ، وَفِي رِوَايَةٍ"فَيَكُونَ لَكَ أَجْرُ ذَلِكَ وَوَبَالُهُ عَلَيْهِ".
ابوجری جابر بن سلیم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں مدینہ آیا تو میں نے ایک آدمی کو دیکھا کہ لوگ ان کے حکم کی تعمیل کرتے ہیں، وہ جو کہتے ہیں وہ اس پر عمل کرتے ہیں، میں نے پوچھا: یہ کون شخص ہے؟ انہوں نے بتایا: یہ اللہ کے رسول صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ہیں۔ میں نے دو مرتبہ کہا: «عَلَيْكَ السَّلَامُ يَا رَسُولَ اللّٰہِ» ”آپ پر سلام ہو اے اللہ کے رسول!“ تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ” «عَلَيْكَ السَّلَامُ» نہ کہو، «عَلَيْكَ السَّلَامُ» تو میت کے لیے دعا و سلام ہے، کہو: «اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ» ”آپ پر سلامتی ہو۔““ راوی بیان کرتے ہیں، میں نے عرض کیا: کیا آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اللہ کے رسول ہیں؟ تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”میں اس اللہ کا رسول ہوں کہ اگر تمہیں کوئی تکلیف پہنچ جائے اور تو اس سے دعا کرے تو وہ تکلیف کو تجھ سے دور کر دے، اور اگر تو قحط سالی میں مبتلا ہو جائے اور اس سے دعا کرے تو وہ تجھے سرسبزی و شادابی عطا فرما دے، اور جب تو کسی ریگستان یا صحرا میں ہو اور تیری سواری گم ہو جائے، پھر تو اس سے دعا کرے تو وہ اسے واپس لوٹا دے۔“ میں نے عرض کیا: مجھے کوئی وصیت فرمائیں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”کسی کو گالی نہ دینا۔“ راوی بیان کرتے ہیں، میں نے پھر اس کے بعد نہ کسی آزاد کو گالی دی، نہ کسی غلام کو، نہ کسی اونٹ کو اور نہ ہی کسی بکری کو، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”نیکی کے کسی کام کو حقیر نہ جاننا، اگر تو اپنے بھائی سے خندہ پیشانی سے گفتگو کرے تو یہ بھی نیکی ہے، اپنا ازار نصف پنڈلی تک رکھ، اگر تو ایسے نہ کرے تو پھر ٹخنوں تک، اور (ٹخنوں سے نیچے) ازار (تہبند، شلوار، پاجامہ وغیرہ) لٹکانے سے اجتناب کر، کیونکہ یہ تکبر ہے، اور اللہ تکبر پسند نہیں کرتا، اور اگر کوئی آدمی تجھے گالی دے اور تجھ پر عیب لگائے جس کے متعلق وہ جانتا ہو کہ وہ (عیب) تم میں موجود ہے، تو اس کے متعلق جو تم جانتے ہو، اس پر عیب نہ لگاؤ، اس کا وبال اسی پر ہو گا۔“ امام ابوداؤد اور امام ترمذی رحمہما اللہ نے اسے روایت کیا ہے، امام ترمذی نے اس حدیث سے سلام والا حصہ روایت کیا ہے اور ایک روایت میں ہے: ”تمہیں اس کا اجر ملے گا جبکہ اس پر وبال ہو گا۔“ [صحیح، رواہ ابوداؤد والترمذی] [مشكوة المصابيح/كتاب الزكاة/حدیث: 1918]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه أبو داود (4084) والترمذي (2721. 2722 وقال: حسن صحيح.)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں