مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (الْحُكْمُ وَالْمَسَائِلُ بِالْكِتَابِ وَالسُّنَّةِ)
احکام و مسائل میں دلیل کتاب وسنت ہے
حدیث نمبر: 2032
2032 - وَعَنْ مُعَاذَةَ الْعَدَوِيَّةِ قَالَتْ لِعَائِشَةَ: مَا بَالُ الْحَائِضِ تَقْضِي الصَّوْمَ وَلَا تَقْضِي الصَّلَاةَ ؟ قَالَتْ عَائِشَةُ: كَانَ يُصِيبُنَا ذَلِكَ فَنُؤْمَرُ بِقَضَاءِ الصَّوْمِ وَلَا نُؤْمَرُ بِقَضَاءِ الصَّلَاةِ، رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
معاذہ عدویہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے عرض کیا: حائضہ کا کیا معاملہ ہے کہ وہ روزے کی قضا دیتی ہے اور نماز کی قضا نہیں دیتی؟ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”ہم بھی اس سے دوچار ہوتی تھیں تو ہمیں روزے کی قضا کا حکم دیا جاتا تھا جبکہ نماز کی قضا کا حکم نہیں دیا جاتا تھا۔“ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصوم/حدیث: 2032]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (69/ 335)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح