مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (ذِكْرُ نِيَّةِ الصِّيَامِ النَّفْلِيِّ)
نفلی روزے کی نیت کا بیان
حدیث نمبر: 2076
بَابٌ الْفَصْلُ الْأَوَّلُ 2076 - عَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ يَوْمٍ فَقَالَ: (هَلْ عِنْدَكُمْ شَيْءٌ؟) فَقُلْنَا: لَا، قَالَ: (فَإِنِّي إِذًا صَائِمٌ) . ثُمَّ أَتَانَا يَوْمًا آخَرَ، فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ! أُهْدِيَ لَنَا حَيْسٌ، فَقَالَ: (أَرِينِيهِ فَلَقَدْ أَصْبَحْتُ صَائِمًا) فَأَكَلَ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک روز میرے پاس تشریف لائے تو فرمایا: ”کیا تمہارے پاس (کھانے کے لیے) کوئی چیز ہے؟“ ہم نے عرض کیا، نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”میں پھر روزے سے ہوں۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کسی روز ہمارے پاس تشریف لائے تو ہم نے عرض کیا، اللہ کے رسول! ہمیں «حَيْس» (کھجور، گھی اور پنیر سے تیار کردہ حلوہ) ہدیہ کیا گیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے دکھاؤ، میں نے صبح روزہ رکھا ہوا تھا۔“ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (اسے) کھا لیا۔ [رواہ مسلم] [مشكوة المصابيح/كتاب الصوم/حدیث: 2076]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (170 / 1154)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيحٌ
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح