الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (سُورَةُ الإِخْلَاصِ تُعَادِلُ ثُلُثَ الْقُرْآنِ)
سورۂ اخلاص تہائی قرآن کے برابر ہے
حدیث نمبر: 2127
2127 - وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"أَيَعْجَزُ أَحَدُكُمْ أَنْ يَقْرَأَ فِي لَيْلَةٍ ثُلُثَ الْقُرْآنِ ؟"قَالُوا: وَكَيْفَ يَقْرَأُ ثُلُثَ الْقُرْآنِ؟ قَالَ:"قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ تَعْدِلُ ثُلُثَ الْقُرْآنِ"رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم میں سے کوئی ایک رات میں تہائی قرآن پڑھنے سے عاجز ہے؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: تہائی قرآن کیسے پڑھا جا سکتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”سورۂ اخلاص تہائی قرآن کے برابر ہے۔“ (رواہ مسلم) [مشكوة المصابيح/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 2127]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (259/ 811)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيحٌ
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح