مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (الاسْتِعَاذَةُ مِنَ الكُفْرِ وَالدَّيْنِ)
کفر اور قرض سے پناہ مانگنا
حدیث نمبر: 2481
2481 - (وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ يَقُولُ: أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الْكُفْرِ وَالدَّيْنِ ، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَتَعْدِلُ الْكُفْرَ بِالدَّيْنِ قَالَ: نَعَمْ) . وَفِي رِوَايَةٍ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْكُفْرِ وَالْفَقْرِ قَالَ رَجُلٌ: وَيُعْدَلَانِ؟ قَالَ: نَعَمْ. رَوَاهُ النَّسَائِيُّ.
ابوسعید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”اے اللہ! میں کفر و قرض سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔ “ کسی آدمی نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کیا کفر، قرض کے برابر ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں!“ اور دوسری روایت میں ہے: ”اے اللہ! میں کفر و فقر سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔ “ کسی آدمی نے عرض کیا: وہ دونوں برابر ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں!“ اسنادہ حسن، رواہ النسائی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الدعوات/حدیث: 2481]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه النسائي (264/8. 265ح 5475. 5476، 267/8 ح 5487)»
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن