مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (مَنْ هُوَ الأَكْثَرُ فِي الوَزْنِ)
وزن میں زیادہ کون
حدیث نمبر: 2924
الْفَصْلُ الثَّالِثُ 2924 - عَنْ سُوَيْدِ بْنِ قَيْسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -، قَالَ: جَلَبْتُ أَنَا وَمَخَرَفَةُ الْعَبْدِيُّ بَزًّا مِنْ هَجَرٍ، فَأَتَيْنَا بِهِ مَكَّةَ، فَجَاءَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَمْشِي، فَسَاوَمَنَا بِسَرَاوِيلَ، فَبِعْنَاهُ، وَثَمَّ رَجُلٌ يَزِنُ بِالْأَجْرِ، قَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -"زِنْ وَأَرْجِحْ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو دَاوُدَ، وَالتِّرْمِذِيُّ، وَابْنُ مَاجَهْ، وَالدَّارِمِيُّ، وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
سوید بن قیس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں اور مخرفہ عبدی رضی اللہ عنہما تجارت کے لیے ہجر سے کپڑا لے کر مکہ آئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیدل چلتے ہوئے ہمارے پاس تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک شلوار کے کپڑے کی ہم سے قیمت طے کی تو ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فروخت کر دیا، وہاں ایک آدمی تھا جو اُجرت پر وزن کیا کرتا تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے فرمایا: ”وزن کر اور جھکتا وزن کر۔“ (یعنی پورے سے کچھ زیادہ)۔ احمد، ابوداؤد، ترمذی، ابن ماجہ، دارمی۔ اور امام ترمذی رحمہ اللہ نے فرمایا: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ صحیح، رواہ احمد وابوداؤد والترمذی وابن ماجہ والدارمی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب البيوع/حدیث: 2924]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه أحمد (352/4 ح 19308) و أبو داود (3336) و الترمذي (1305) و ابن ماجه (2220) و الدارمي (260/2 ح 2588)»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح