🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

--. (إِذَا تَرَكَ بِنْتًا وَحَفِيدَةً وَأُخْتًا فَوِرَاثَتُهُنَّ)
اگر کوئی بیٹی، پوتی اور بہن چھوڑے تو ان کی وراثت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3059
3059 - وَعَنْ هُزَيْلِ بْنِ شُرَحْبِيلَ قَالَ: سُئِلَ أَبُو مُوسَى عَنِ ابْنَةٍ وَبِنْتِ ابْنٍ وَأُخْتٍ  . فَقَالَ: لِلْبِنْتِ النِّصْفُ وَلِلْأُخْتِ النِّصْفُ وَأْتِ ابْنَ مَسْعُودٍ فَسَيُتَابِعُنِي. فَسُئِلَ ابْنُ مَسْعُودٍ وَأُخْبِرَ بِقَوْلِ أَبِي مُوسَى، فَقَالَ: لَقَدْ ضَلَلْتُ إِذًا وَمَا أَنَا مِنَ الْمُهْتَدِينَ أَقْضِي فِيهَا بِمَا قَضَى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِلْبِنْتِ النِّصْفُ وَلِابْنَةِ الِابْنِ السُّدُسُ تَكْمِلَةَ الثُّلُثَيْنِ وَمَا بَقِيَ فَلِلْأُخْتِ. فَأَتَيْنَا أَبَا مُوسَى فَأَخْبَرْنَاهُ بِقَوْلِ ابْنِ مَسْعُودٍ فَقَالَ: لَا تَسْأَلُونِي مَا دَامَ هَذَا الْحَبْرُ فِيكُمْ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.
ہُذیل بن شرحبیل بیان کرتے ہیں، ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے بیٹی، پوتی اور بہن کے حصے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا: بیٹی کے لیے نصف، بہن کے لیے نصف، اور تم ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس جاؤ وہ بھی میرے موافق فتویٰ دیں گے، عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مسئلہ دریافت کیا گیا اور انہیں بتایا گیا کہ ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نے یہ فتویٰ دیا ہے، تو انہوں نے فرمایا: تب تو میں گمراہ ہو گیا، اور میں ہدایت یافتہ لوگوں میں سے نہیں ہوں، میں اس کے متعلق وہی فیصلہ کروں گا جو نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کیا تھا: بیٹی کے لیے نصف، پوتی کے لیے چھٹا حصہ اسی طرح دو تہائی مکمل ہوا اور جو باقی بچے وہ بہن کے لیے ہے، ہم ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تو انہیں ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے فتویٰ کے بارے میں بتایا تو انہوں نے فرمایا: جب تک یہ علامہ تم میں موجود ہے مجھ سے مسئلہ نہ پوچھا کرو۔ رواہ البخاری۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الفرائض والوصايا/حدیث: 3059]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (6736)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں