🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

--. (مَسْأَلَةُ زَوَاجِ الْعَبْدِ وَالْأَمَةِ بَعْدَ الْعِتْقِ)
آزادی کے بعد غلام اور لونڈی کے نکاح کا معاملہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3198
(بَابٌ) (الْفَصْلُ الْأَوَّلُ) 3198 - عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لَهَا فِي بَرِيرَةَ: خُذِيهَا فَأَعْتِقِيهَا وَكَانَ زَوْجُهَا عَبْدًا فَخَيَّرَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاخْتَارَتْ نَفْسَهَا وَلَوْ كَانَ حُرًّا لَمْ يُخَيِّرْهَا  . مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
عروہ، عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے بریرہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں انہیں فرمایا: ”اسے (اس کے مالکوں سے) لے کر آزاد کر دو۔“ اور ان کا خاوند غلام تھا، لہٰذا رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے (نکاح برقرار رکھنے یا فسخ کرنے کا) اسے اختیار دیا تو اس نے اپنے نکاح کو فسخ کر دیا، اور اگر وہ (بریرہ رضی اللہ عنہا کا خاوند) آزاد ہوتا تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس کو اختیار نہ دیتے۔ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب النكاح/حدیث: 3198]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (2563) و مسلم (1504/8)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفق عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں