🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

--. (حُكْمُ إِتْمَامِ نَذْرِ عَزْفِ الدُّفِّ)
دف بجانے کی نذر کو پورا کرنے کا حکم
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3438
3438 - وَعَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّ امْرَأَةً قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي نَذَرْتُ أَنْ أَضْرِبَ عَلَى رَأْسِكَ بِالدُّفِّ  . قَالَ:"أَوْفِي بِنَذْرِكِ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَزَادَ رَزِينٌ: قَالَتْ: وَنَذَرْتُ أَنْ أَذْبَحَ بِمَكَانِ كَذَا وَكَذَا، مَكَانٌ يَذْبَحُ فِيهِ أَهْلُ الْجَاهِلِيَّةِ، فَقَالَ:"هَلْ كَانَ بِذَلِكِ الْمَكَانِ وَثَنٌ مِنْ أَوْثَانِ الْجَاهِلِيَّةِ يُعْبَدُ؟"قَالَتْ: لَا. قَالَ:"هَلْ كَانَ فِيهِ عِيدٌ مِنْ أَعْيَادِهِمْ؟"قَالَتْ: لَا. قَالَ:"أَوْفِي بِنَذْرِكِ".
عمرو بن شعیب اپنے والد رحمہ اللہ سے اور وہ اپنے دادا رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک عورت نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں نے نذر مانی ہے کہ میں آپ کی موجودگی میں دف بجاؤں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”اپنی نذر پوری کرو۔“ اور رزین نے یہ اضافہ نقل کیا، اس (عورت) نے عرض کیا: میں نے فلاں فلاں جگہ جہاں اہل جاہلیت ذبح کرتے تھے، ذبح کرنے کی نذر مانی ہے تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”کیا اس جگہ جاہلیت کا کوئی بت تھا جس کی پوجا کی جاتی تھی؟“ اس نے عرض کیا: نہیں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”کیا اس جگہ ان کی کوئی عید تھی؟“ اس نے عرض کیا: نہیں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”اپنی نذر پوری کرو۔“ «إِسْنَادُهُ حَسَنٌ، رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَرَزِينٌ» ”اس کی سند حسن ہے، اسے ابوداؤد اور رزین نے روایت کیا ہے۔“ [مشكوة المصابيح/كتاب الإيمان والنذور/حدیث: 3438]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه أبو دود (3312) و رزين (لم أجده)
٭ و أصله عند أبي داود بالاختصار و رواه أبو داود (3313) قريبًا من لفظ المصنف عن ثابت بن الضحاک رضي الله عنه، انظر الحديث السابق .»
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں