🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

--. (إِذَا مَنَّ نَذْرًا لِصَلَاةٍ فِي مَكَانٍ مُعَيَّنٍ وَصَلَّى فِي مَكَانٍ آخَرَ فَإِنَّ النَّذْرَ يُكْتَمِلُ)
کسی خاص جگہ نماز پڑھنے کی نذر مان کر دوسری جگہ پڑھ لی جائے تو نذر پوری ہو جائے گی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3440
3440 - وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -: أَنَّ رَجُلًا قَامَ يَوْمَ الْفَتْحِ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي نَذَرْتُ لِلَّهِ عَزَّ وَجَلَّ إِنْ فَتَحَ اللَّهُ عَلَيْكَ مَكَّةَ أَنْ أُصَلِّيَ فِي بَيْتِ الْمَقْدِسِ رَكْعَتَيْنِ  قَالَ:"صَلِّ هَاهُنَا". ثُمَّ أَعَادَ عَلَيْهِ، فَقَالَ:"صَلِّ هَاهُنَا". ثُمَّ أَعَادَ عَلَيْهِ فَقَالَ:"شَأْنَكَ إِذًا". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَالدَّارِمِيُّ.
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ فتح مکہ کے روز ایک آدمی کھڑا ہوا اور اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں نے اللہ عز وجل کے لیے نذر مانی تھی کہ اگر اللہ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو مکہ میں فتح عطا فرمائے تو میں بیت المقدس میں دو رکعتیں پڑھوں گا، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”یہیں (بیت اللہ میں) پڑھ لو۔“ اس نے پھر یہی بات دہرائی تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”یہیں پڑھ لو۔“ اس نے پھر یہی بات دہرائی تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”تب تیری مرضی ہے۔“ اسنادہ صحیح، رواہ ابوداؤد والدارمی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الإيمان والنذور/حدیث: 3440]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه أبو داود (3305) و الدارمي (184/2. 185 ح 2344)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں