مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (الِاعْتِرَافُ بِالزِّنَا)
زنا کا اعتراف
حدیث نمبر: 3561
3561 - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا أَتَى مَاعِزُ بْنُ مَالِكٍ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَهُ: لَعَلَّكَ قَبَّلْتَ، أَوْ غَمَزْتَ، أَوْ نَظَرْتَ، قَالَ: لَا يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ: أَنِكْتَهَا؟ - لَا يُكَنِّي - قَالَ: نَعَمْ فَعِنْدَ ذَلِكَ أَمَرَ بِرَجْمِهِ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.
ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، جب ماعز بن مالک رضی اللہ عنہ، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”شاید کہ تم نے بوسہ لیا ہو، یا ہاتھ لگایا ہو یا دیکھا ہو۔“ اس نے عرض کیا: نہیں، اللہ کے رسول! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے اس سے جماع کیا؟“ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کنایہ سے بات نہیں کی، اس نے عرض کیا: جی ہاں! تب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے رجم کرنے کا حکم فرمایا۔ رواہ البخاری۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الحدود/حدیث: 3561]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (6824)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح