مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (عُقُوبَةُ مَنْ يَفْعَلُ الْفَاحِشَةَ بِالْحَيَوَانِ)
جانور سے بدفعلی کی سزا
حدیث نمبر: 3586
3586 - وَعَنْهُ أَنَّهُ قَالَ: مَنْ أَتَى بَهِيمَةً فَلَا حَدَّ عَلَيْهِ . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ: عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ أَنَّهُ قَالَ: وَهَذَا أَصَحُّ مِنَ الْحَدِيثِ الْأَوَّلِ وَهُوَ مَنْ أَتَى بَهِيمَةً فَاقْتُلُوهُ. وَالْعَمَلُ عَلَى هَذَا عِنْدَ أَهْلِ الْعِلْمِ.
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جو شخص کسی چوپائے کے ساتھ برا فعل کرے تو اس پر کوئی حد نہیں۔“ امام ترمذی نے سفیان ثوری سے روایت کیا کہ انہوں نے کہا: یہ حدیث، حدیث اول: ”جو شخص کسی چوپائے کے ساتھ برا فعل کرے تو اسے قتل کر دو۔“ سے زیادہ صحیح ہے اور اہل علم کے ہاں اسی پر عمل ہے۔ «إِسْنَادُهُ حَسَنٌ، رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ» ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الحدود/حدیث: 3586]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه الترمذي (1455) و أبو داود (4465)»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن