🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

--. (عُقُوبَةُ شَارِبِ الخَمْرِ فِي الآخِرَةِ شَرَابُ صَدِيدِ أَهْلِ النَّارِ)
شرابی کو آخرت میں دوزخیوں کی پیپ کی سزا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3654
3654 - وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى بَعَثَنِي رَحْمَةً لِلْعَالِمِينَ وَأَمَرَنِي رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ بِمَحْقِ الْمَعَازِفِ وَالْمَزَامِيرِ وَالْأَوْثَانِ وَالصُّلُبِ  . وَأَمْرِ الْجَاهِلِيَّةِ وَحَلَفَ رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ بِعِزَّتِهِ: لَا يَشْرَبُ عَبْدٌ مِنْ عَبِيدِي جَرْعَةً مِنْ خَمْرٍ إِلَّا سَقَيْتُهُ مِنَ الصَّدِيدِ مِثْلَهَا، وَلَا يَتْرُكُهَا مِنْ مَخَافَتِي إِلَّا سَقَيْتُهُ مِنْ حِيَاضِ الْقُدُسِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ.
ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے مجھے جہان والوں کے لیے باعثِ رحمت اور باعثِ ہدایت بنا کر مبعوث فرمایا، اور میرے رب نے آلاتِ موسیقی، بتوں، صلیبوں اور رسوماتِ جاہلیت ختم کرنے کا مجھے حکم فرمایا، اور میرے رب عزوجل نے اپنی عزت کی قسم اٹھا کر فرمایا: ”میرے جس بندے نے شراب کا ایک گھونٹ پیا تو میں اسی مثل اسے پیپ پلاؤں گا اور جس نے میرے ڈر کی وجہ سے اسے ترک کر دیا تو میں اسے شرابِ طہور پلاؤں گا۔““ «إِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ جِدًّا» (اس کی سند بہت ضعیف ہے)، رواہ احمد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الحدود/حدیث: 3654]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف جدًا، رواه أحمد (257/5 ح 22571)
٭ فرج بن فضالة الحمصي (ضعيف) عن علي بن يزيد (ضعيف جدًا) عن القاسم عنه .»
قال الشيخ الألباني: ضَعِيف
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف جدًا

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں