كتاب الإمارة والقضاء كتاب الإمارة والقضاء قاضی غصہ کی حالت میں فیصلہ نہ کرے
ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”حاکم غصہ کی حالت میں دو آدمیوں کے درمیان فیصلہ نہ کرے۔ “ متفق علیہ۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«متفق عليه، رواه البخاري (7158) و مسلم (1717/16)» |