مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (حُرْمَةُ أَكْلِ مَالِ غَيْرِ الْمُسْلِمِ بِغَيْرِ حَقٍّ)
کسی غیر مسلم کا مال ناحق کھانا حرام ہے
حدیث نمبر: 4131
4131 - وَعَنْهُ، قَالَ: غَزَوْتُ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَيْبَرَ، فَأَتَتِ الْيَهُودُ، فَشَكَوْا أَنَّ النَّاسَ قَدْ أَسْرَعُوا إِلَى خَضَائِرِهِمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَلَا لَا يَحِلُّ أَمْوَالُ الْمُعَاهَدِينَ إِلَّا بِحَقِّهَا . رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.
خالد بن ولید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے غزوہ خیبر میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ شرکت کی، یہود (آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں) آئے اور انہوں نے شکایت کی کہ لوگوں نے ان کے پھل دار درختوں سے پھل اتارنے میں بہت جلدی کی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”سن لو! ذمیوں سے ناحق مال لینا حلال نہیں۔“ «إِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ» ”اس کی سند ضعیف ہے“، «رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ» ”اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے“۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 4131]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أبو داود (3806) و انظر الحديث السابق (4130) لعلته .»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف