🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

--. (الابْتِدَاءُ بِمَنْ عَلَى الْيَمِينِ)
داہنی طرف والے سے ابتداء کی جائے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4273
4273 - وَعَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: حُلِبَتْ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَاةٌ دَاجِنٌ، وَشِيبَ لَبَنُهَا بِمَاءٍ مِنَ الْبِئْرِ الَّتِي فِي دَارِ أَنَسٍ، فَأُعْطِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْقَدَحَ، فَشَرِبَ وَعَلَى يَسَارِهِ أَبُو بَكْرٍ، وَعَنْ يَمِينِهِ أَعْرَابِيٌّ، فَقَالَ عُمَرُ: أَعْطِ أَبَا بَكْرٍ يَا رَسُولَ اللَّهِ! ; فَأَعْطَى الْأَعْرَابِيَّ الَّذِي عَنْ يَمِينِهِ، ثُمَّ قَالَ:"الْأَيْمَنُ فَالْأَيْمَنُ"، وَفِي رِوَايَةٍ:"الْأَيْمَنُونَ الْأَيْمَنُونَ، أَلَا فَيَمِّنُوا"مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ. [ ص: 2750 ]
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے لیے گھر میں پلی ہوئی بکری کا دودھ دوہا گیا اور پھر اس کے ساتھ انس رضی اللہ عنہ کے گھر کے کنویں کا پانی ملایا گیا، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں وہ پیالہ پیش کیا گیا تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اسے نوش فرمایا، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے بائیں طرف ابوبکر رضی اللہ عنہ تھے اور آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے دائیں طرف ایک اعرابی تھا، عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ابوبکر کو دیں، لیکن آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس اعرابی کو عطا فرمایا جو کہ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے دائیں طرف تھا، پھر فرمایا: ”دایاں تو دایاں ہی ہے۔“ ایک روایت میں ہے: ”دائیں طرف والوں کو، دائیں طرف والوں کو، سنو! دائیں طرف والوں کو مقدم رکھو۔“ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الأطعمة/حدیث: 4273]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (2352 والرواية الثانية: 2571) و مسلم (2029/125 و الرواية الثانية: 2029/126)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفق عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں