مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (أَصْحَابُ الصُّفَّةِ وَكَأْسُ اللَّبَنِ)
اصحاب صفہ اور دودھ کا پیالہ
حدیث نمبر: 4670
4670 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: دَخَلْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَوَجَدَ لَبَنًا فِي قَدَحٍ. فَقَالَ:"أَبَا هِرٍّ! الْحَقْ بِأَهْلِ الصُّفَّةِ فَادْعُهُمْ إِلَيَّ"فَأَتَيْتُهُمْ فَدَعَوْتُهُمْ، فَأَقْبَلُوا، فَاسْتَأْذَنُوا، فَأَذِنَ لَهُمْ، فَدَخَلُوا . رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ آپ کے گھر میں داخل ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک پیالے میں دودھ پایا تو فرمایا: ”ابوہر! اہل صفہ کے پاس جاؤ، اور انہیں میرے پاس بلا لاؤ۔“ میں ان کے پاس گیا اور انہیں بلا لایا، وہ آئے اور (اندر آنے کی) اجازت طلب کی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں اجازت دے دی تو وہ اندر آ گئے۔ رواہ البخاری۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 4670]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (6246)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح