مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (وَضْعُ الثَّوْبِ لِحَجْزِ مَكَانِ الْجُلُوسِ)
بیٹھنے کی جگہ اپنا کپڑا رکھنا
حدیث نمبر: 4702
4702 - وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا جَلَسَ وَجَلَسْنَا حَوْلَهُ ، فَقَامَ، فَأَرَادَ الرُّجُوعَ، نَزَعَ نَعْلَهُ أَوْ بَعْضَ مَا يَكُونُ عَلَيْهِ، فَيَعْرِفُ ذَلِكَ أَصْحَابُهُ فَيَثْبُتُونَ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.
ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیٹھ جاتے تو ہم آپ کے اردگرد بیٹھ جاتے تھے، پھر جب آپ کھڑے ہوتے اور آپ کا واپس آنے کا ارادہ ہوتا تو آپ اپنا جوتا اتار کر یا اپنی کوئی چیز وہاں رکھ جاتے جس سے صحابہ رضی اللہ عنہم سمجھ جاتے (کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم واپس آئیں گے) اور وہ وہیں بیٹھے رہتے۔ (اسنادہ ضعیف، رواہ ابوداؤد) [مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 4702]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أبو داود (4854)
٭ تمام بن نجيح: ضعيف و کعب بن ذھل: فيه لين .»
٭ تمام بن نجيح: ضعيف و کعب بن ذھل: فيه لين .»
قال الشيخ الألباني: ضَعِيف
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف