مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (سَعَادَةٌ عَظِيمَةٌ لِحَضْرَةِ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ)
حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی ایک عظیم سعادت
حدیث نمبر: 4879
الْفَصْلُ الثَّانِي 4879 - عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَبْيَضَ قَدْ شَابَ، وَكَانَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ يُشْبِهُهُ، وَأَمَرَ لَنَا بِثَلَاثَةَ عَشَرَ قَلُوصًا، فَذَهَبْنَا نَقْبِضُهَا، فَأَتَانَا مَوْتُهُ، فَلَمْ يُعْطُونَا شَيْئًا، فَلَمَّا قَامَ أَبُو بَكْرٍ قَالَ: مَنْ كَانَتْ لَهُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عِدَةٌ فَلْيَجِئْ ، فَقُمْتُ إِلَيْهِ فَأَخْبَرْتُهُ، فَأَمَرَ لَنَا بِهَا. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.
ابو جحیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو (سرخی مائل) سفید رنگت میں دیکھا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کچھ بال سفید ہو چکے تھے، اور حسن بن علی رضی اللہ عنہما آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مشابہت رکھتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمارے لیے تیرہ اونٹنیوں کا حکم فرمایا، جب ہم انہیں لینے گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات کی خبر ہمیں پہنچی، چنانچہ ہمیں کچھ نہ مل سکا۔ البتہ جب ابوبکر رضی اللہ عنہ نے خلافت کی ذمہ داری سنبھالی تو انہوں نے فرمایا: ”اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف سے کسی کے پاس کوئی عہد ہو تو وہ تشریف لائے“، میں ان کے پاس گیا اور انہیں بتایا تو انہوں نے ہمیں اونٹ عطا کرنے کا حکم دیا۔ (صحیح، رواہ الترمذی) [مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 4879]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه الترمذي (2826)»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح