مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (كُلُّ مَنْ مَاتَ سَيَنْدَمُ)
ہر فوت ہونے والا نادم ہو گا
حدیث نمبر: 5545
5545 - وَعَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"مَا مِنْ أَحَدٍ يَمُوتُ إِلَّا نَدِمَ". قَالُوا: وَمَا نَدَامَتُهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:"إِنْ كَانَ مُحْسِنًا نَدِمَ أَنْ لَا يَكُونَ ازْدَادَ، وَإِنْ كَانَ مُسِيئًا نَدِمَ أَنْ لَا يَكُونَ نَزَعَ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص بھی فوت ہوتا ہے تو وہ حسرت و افسوس کرتا ہے۔ “ انہوں نے عرض کیا، اللہ کے رسول! اس کی حسرت و افسوس کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اگر وہ نیکوکار تھا تو وہ افسوس کرتا ہے کہ اس نے زیادہ نیکیاں کیوں نہیں کیں، اور اگر وہ گناہ گار تھا تو وہ افسوس کرتا ہے کہ اس نے گناہ کیوں نہ چھوڑے۔ “ اسنادہ ضعیف جذا، رواہ الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب أحوال القيامة وبدء الخلق/حدیث: 5545]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف جدًا، رواه الترمذي (2403)
٭ يحيي بن عبيد الله: متروک (تقدم:5323)»
٭ يحيي بن عبيد الله: متروک (تقدم:5323)»
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف جدًا