مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (بَيَانُ مُشَابَهَةِ الأَنْبِيَاءِ وَجِبْرِيلَ عَلَيْهِمُ السَّلَامُ)
انبیاء اور جبرئیل علیہم السلام کی مشابہت کا بیان
حدیث نمبر: 5714
5714 - وَعَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:"عُرِضَ عَلَيَّ الْأَنْبِيَاءُ فَإِذَا مُوسَى ضَرْبٌ مِنَ الرِّجَالِ ، كَأَنَّهُ مِنْ رِجَالِ شَنُوءَةَ، وَرَأَيْتُ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ فَإِذَا أَقْرَبُ مَنْ رَأَيْتُ لَهُ شَبَهًا عُرْوَةُ بْنُ مَسْعُودٍ، وَرَأَيْتُ إِبْرَاهِيمَ فَإِذَا أَقْرَبُ مَنْ رَأَيْتُ بِهِ شَبَهًا صَاحِبُكُمْ - يَعْنِي نَفْسَهُ - وَرَأَيْتُ جِبْرِيلَ، فَإِذَا أَقْرَبُ مَنْ رَأَيْتُ بِهِ شَبَهًا دِحْيَةُ بْنُ خَلِيفَةَ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے انبیا علیہم السلام دکھائے گئے، موسیٰ علیہ السلام دبلے پتلے ہیں، گویا وہ شنوءہ قبیلے کے مردوں جیسے ہیں، میں نے عیسیٰ بن مریم علیہما السلام کو دیکھا، اور میں نے جنہیں دیکھا ان میں سے وہ عروہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے زیادہ مشابہت رکھتے تھے، میں نے ابراہیم علیہ السلام کو دیکھا وہ سب سے زیادہ، تمہارے ساتھی، یعنی محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مشابہت رکھتے ہیں، اور میں نے جبریل علیہ السلام کو دیکھا تو وہ ان لوگوں میں سے جنہیں میں نے دیکھا ہے دحیہ بن خلیفہ رضی اللہ عنہ سے سب سے زیادہ مشابہت رکھتے ہیں۔“ رواہ مسلم یا بخاری۔ [مشكوة المصابيح/كتاب أحوال القيامة وبدء الخلق/حدیث: 5714]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (271/ 167)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح