🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

--. (صِفَاتٌ خَاصَّةٌ لِبَعْضِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ)
چند صحابہ رضی اللہ عنہم کی خاص صفات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6120
6120 - وَعَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:"أَرْحَمُ أُمَّتِي بِأُمَّتِي أَبُو بَكْرٍ، وَأَشَدُّهُمْ فِي أَمْرِ اللَّهِ عُمَرُ، وَأَصْدَقُهُمْ حَيَاءً عُثْمَانُ، وَأَفْرَضُهُمْ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ، وَأَقْرَؤُهُمْ أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ، وَأَعْلَمُهُمْ بِالْحَلَالِ وَالْحَرَامِ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ، وَلِكُلِّ أُمَّةٍ أَمِينٌ وَأَمِينُ هَذِهِ الْأُمَّةِ أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ" . رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالتِّرْمِذِيُّ وَقَالَ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ. وَرُوِيَ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ قَتَادَةَ، مُرْسَلًا وَفِيهِ:"وَأَقْضَاهُمْ عَلِيٌّ".
انس رضی اللہ عنہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”میری امت میں سے میری امت پر سب سے زیادہ مہربان ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں، اللہ کے دین کے معاملے میں سب سے زیادہ سخت عمر رضی اللہ عنہ ہیں، ان میں سے سب سے زیادہ با حیا عثمان رضی اللہ عنہ ہیں، علم میراث کے سب سے بڑے عالم زید بن ثابت رضی اللہ عنہ ہیں، سب سے بڑے قاری ابی بن کعب رضی اللہ عنہ ہیں، حلال و حرام کے متعلق سب سے زیادہ علم رکھنے والے معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ ہیں، اور ہر امت کا ایک امین ہوتا ہے اور اس امت کے امین ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ ہیں۔“ احمد، ترمذی رحمہما اللہ، اور انہوں نے فرمایا: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ «إِسْنَادُهُ صَحِيحٌ، رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيُّ» ”اس کی سند صحیح ہے، اسے احمد اور ترمذی نے روایت کیا ہے۔“ اور معمر سے قتادہ کی سند سے مرسل روایت ہے، اور اس میں ہے: ”قضا میں سب سے زیادہ عالم علی رضی اللہ عنہ ہیں۔“ [مشكوة المصابيح/كتاب المناقب/حدیث: 6120]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه أحمد (3/ 281 ح 14035) و الترمذي (3791)
٭ حديث معمر عن قتادة: رواه عبد الرزاق (11/ 225 ح 20387) و سنده ضعيف لإرساله .»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں