🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

--. (فَضِيلَةُ سَيِّدَةِ صَفِيَّةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا)
سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کی فضیلت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6192
6192 - وَعَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: بَلَغَ صَفِيَّةَ أَنَّ حَفْصَةَ قَالَتْ: بِنْتُ يَهُودِيٍّ فَبَكَتْ، فَدَخَلَ عَلَيْهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهِيَ تَبْكِي، فَقَالَ:"مَا يُبْكِيكِ"؟ فَقَالَتْ: قَالَتْ لِي حَفْصَةُ: إِنِّي ابْنَةُ يَهُودِيٍّ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"إِنَّكِ لَابْنَةُ نَبِيٍّ، وَإِنَّ عَمَّكِ لَنَبِيٌّ، وَإِنَّكِ لَتَحْتَ نَبِيٍّ فَفِيمَ تَفْخَرُ عَلَيْكِ  ؟". ثُمَّ قَالَ:"اتَّقِي اللَّهَ يَا حَفْصَةُ!". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَالنَّسَائِيُّ.
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ صفیہ رضی اللہ عنہا کو پتا چلا کہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے (انہیں) کہا ہے: ”یہودی کی بیٹی“، تو وہ رونے لگیں، نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ان کے پاس آئے تو وہ رو رہی تھیں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”تم کیوں رو رہی ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: حفصہ رضی اللہ عنہا نے مجھے کہا ہے کہ میں یہودی کی بیٹی ہوں، نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”تم ایک نبی کی بیٹی ہو، تمہارا چچا بھی نبی اور تم نبی کی اہلیہ بھی ہو، وہ کس بارے میں تم سے فخر کرتی ہیں؟“ پھر آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”حفصہ! اللہ سے ڈرتی رہو۔“ [اسنادہ صحیح، رواہ الترمذی والنسائی فی الکبریٰ] [مشكوة المصابيح/كتاب المناقب/حدیث: 6192]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه الترمذي (3894 وقال: حسن صحيح غريب) و النسائي في الکبري (8919)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں