مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (بِشَارَةُ نَجَاةِ صَحَابَةِ غَزْوَةِ بَدْرٍ وَبَيْعَةِ الرِّضْوَانِ مِنَ النَّارِ)
غزوہ بدر اور بیعت رضوان کے صحابہ کو جھنم سے چھٹکارے کی بشارت
حدیث نمبر: 6227
6227 - وَعَنْ حَفْصَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِنِّي لَأَرْجُو أَنْ لَا يَدْخُلَ النَّارَ إِنْ شَاءَ اللَّهُ أَحَدٌ شَهِدَ بَدْرًا وَالْحُدَيْبِيَةَ . قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلَيْسَ قَدْ قَالَ اللَّهُ تَعَالَى:"وَإِنْ مِنْكُمْ إِلَّا وَارِدُهَا". قَالَ: فَلَمْ تَسْمَعِيهِ يَقُولُ:"ثُمَّ نُنَجِّي الَّذِينَ اتَّقَوْا". وَفِي رِوَايَةٍ لَا يَدْخُلُ النَّارَ إِنْ شَاءَ اللَّهُ مِنْ أَصْحَابِ الشَّجَرَةِ أَحَدُ الَّذِينَ بَايَعُوا تَحْتَهَا. رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
حفصہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”میں امید کرتا ہوں کہ «إِنْ شَاءَ اللّٰهُ» ”ان شاء اللہ“ غزوۂ بدر اور صلح حدیبیہ میں شرکت کرنے والا کوئی شخص جہنم میں داخل نہیں ہو گا۔“ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! اللہ تعالیٰ نے تو فرمایا ہے: ﴿وَإِن مِّنكُمْ إِلَّا وَارِدُهَا﴾ ”تم میں سے ہر شخص نے اس پر وارد ہونا ہے“ [سورة مريم: 71] ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم نے سنا نہیں، وہ فرماتا ہے: ﴿ثُمَّ نُنَجِّی الَّذِینَ اتَّقَوا﴾ ”پھر وہ تقویٰ اختیار کرنے والوں کو بچا لے گا“ [سورة مريم: 72] ۔“ ایک دوسری روایت میں ہے: ” «إِنْ شَاءَ اللّٰهُ» ”ان شاء اللہ“ اصحابِ شجرہ جنہوں نے اس (درخت) کے نیچے بیعت کی تھی جہنم میں داخل نہیں ہوں گے۔“ (رواہ مسلم)۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناقب/حدیث: 6227]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (163/ 2496)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح