مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
106. حَدِیث معَیقِب عَنِ النَّبِیِّ صَلَّى اللَّه عَلَیهِ وَسَلَّمَ
حدیث نمبر: 15509
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ ، قَالَ: حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ , قَالَ: حَدَّثَنِي مُعَيْقِيبٌ ، قَالَ: قِيلَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَسْحُ فِي الْمَسْجِدِ يَعْنِي الْحَصَى؟ قَالَ: فَقَالَ:" إِنْ كُنْتَ لَا بُدَّ فَاعِلًا فَوَاحِدَةً".
سیدنا معقیب سے مروی ہے کہ کسی شخص نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سجدے میں کنکر یوں کو برابر کرنے کا حکم پوچھا: تو آپ نے فرمایا: اگر اس کے بغیر کوئی چارہ کار نہ ہواور ایسا کرنا ضروری ہو تو صرف ایک مرتبہ کر لیا کر و۔ [مسند احمد/مسنَد المَكِّیِّینَ/حدیث: 15509]
حکم دارالسلام: إسناده صحيح، خ: 1207، م: 546
حدیث نمبر: 15510
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ الْوَلِيدِ ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ عُتْبَةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ مُعَيْقِيبٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَيْلٌ لِلْأَعْقَابِ مِنَ النَّارِ".
سیدنا معقیب سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایڑیوں کے لئے جہنم کی آگ سے ہلاکت ہے۔ [مسند احمد/مسنَد المَكِّیِّینَ/حدیث: 15510]
حکم دارالسلام: صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لضعف أيوب بن عتبة
حدیث نمبر: 15511
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ , قَالَ: حَدَّثَنَا شَيْبَانُ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ , قَالَ: حَدَّثَنِي مُعَيْقِيبٌ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ فِي الرَّجُلِ يُسَوِّي التُّرَابَ حَيْثُ يَسْجُدُ:" إِنْ كُنْتَ فَاعِلًا فَوَاحِدَةً".
سیدنا معقیب سے مروی ہے کہ کسی شخص نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سجدے میں کنکر یوں کو برابر کرنے کا حکم پوچھا: تو آپ نے فرمایا: اگر اس کے بغیر کوئی چارہ کار نہ ہواور ایسا کرنا ضروری ہو تو صرف ایک مرتبہ کر لیا کر و۔ [مسند احمد/مسنَد المَكِّیِّینَ/حدیث: 15511]
حکم دارالسلام: إسناده صحيح، خ: 1207، م: 546