الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
123. حَدِیث وَفدِ عَبدِ القَیسِ عَنِ النَّبِیِّ صَلَّى اللَّه عَلَیهِ وَسَلَّمَ رَضِیَ اللَّه تَعَالَى ...
حدیث نمبر: 15554
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْعُمَرِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو سَهْلٍ عَوْفُ بْنُ أَبِي جَمِيلَةَ , عَنْ زَيْدٍ أَبِي الْقَمُوصِ ، عَنْ وَفْدِ عَبْدِ الْقَيْسِ , أَنَّهُمْ سَمِعُوا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" اللَّهُمَّ اجْعَلْنَا مِنْ عِبَادِكَ الْمُنْتَخَبِينَ، الْغُرِّ الْمُحَجَّلِينَ، الْوَفْدِ الْمُتَقَبَّلِينَ" , قَالَ: فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا عِبَادُ اللَّهِ الْمُنْتَخَبُونَ؟ قَالَ:" عِبَادُ اللَّهِ الصَّالِحُونَ" , قَالُوا: فَمَا الْغُرُّ الْمُحَجَّلُونَ؟ قَالَ:" الَّذِينَ تَبيضُّ مِنْهُمْ مَوَاضِعُ الطُّهُورِ" , قَالُوا: فَمَا الْوَفْدُ الْمُتَقَبَّلُونَ؟ قَالَ:" وَفْدٌ يَفِدُونَ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ مَعَ نَبِيِّهِمْ إِلَى رَبِّهِمْ تَبَارَكَ وَتَعَالَى".
وفد عبدالقیس کے لوگ کہتے ہیں کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اے اللہ ہمیں اپنے منتخب، غر محجل اور وفد متقبل بندوں میں شمار فرما لوگوں نے پوچھا: یا رسول اللہ! اللہ کے منتخب بندے سے کیا مراد ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کے نیک بندے مراد ہیں لوگوں نے پوچھا کہ یا رسول اللہ! غر محجل بندوں سے کیا مراد ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جن کے اعضاء وضو چمک رہے ہوں گے لوگوں نے پوچھا: یا رسول اللہ! وفد متقبل سے کیا مراد ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس امت کے وہ لوگ جو اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اللہ کی بارگاہ میں وفد کی صوت میں حاضر ہوں گے۔ [مسند احمد/مسنَد المَكِّیِّینَ/حدیث: 15554]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، محمد بن العمري لم نعرفه