🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

452. حَدِیث حَابِسِ بنِ سَعد الطَّائِیِّ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16972
حَدَّثَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ ، حَدَّثَنَا حَرِيزُ بْنُ عُثْمَانَ الرَّحَبِيُّ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ غَابِرٍ الْأَلْهَانِيَّ ، قَالَ: دَخَلَ الْمَسْجِدَ حَابِسُ بْنُ سَعْدٍ الطَّائِيُّ مِنَ السَّحَرِ وَقَدْ أَدْرَكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَرَأَى النَّاسَ يُصَلُّونَ فِي مُقَدَّمِ الْمَسْجِدِ، فَقَالَ: مُرَاءونَ وَرَبِّ الْكَعْبَةِ، أَرْعِبُوهُمْ، فَمَنْ أَرْعَبَهُمْ، فَقَدْ أَطَاعَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ، فَأَتَاهُمْ النَّاسُ، فَأَخْرَجُوهُمْ، قَالَ: فَقَالَ: " إِنَّ الْمَلَائِكَةَ تُصَلِّي مِنَ السَّحَرِ فِي مُقَدَّمِ الْمَسْجِدِ"
عبداللہ بن عامر کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ سحری کے وقت سیدنا حابس بن سعد طائی رضی اللہ عنہ مسجد میں داخل ہوئے انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو پایا تھا، دیکھا کہ کچھ لوگ مسجد کے پچھلے حصے میں نماز پڑھ رہے ہیں، فرمایا: رب کعبہ کی قسم! یہ سب ریاکار ہیں، انہیں بھگاؤ، جو بھگائے گا وہ اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے گا، چنانچہ لوگوں نے آ کر انہیں نکال باہر دیا، پھر وہ فرمانے لگے کہ سحری کے وقت مسجد کے اگلے حصے میں فرشتے نماز پڑھتے ہیں۔ [مسند احمد/مسنَد الشَّامِیِّینَ/حدیث: 16972]

حکم دارالسلام: حديث حسن، ليس هذا الحديث بمصر من حديث يحيى بن أيوب الغافقي المصري، لكنه توبع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں