مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
(مسجد حرام اور اقصیٰ کے بننے کی روایت)
حدیث نمبر: 134
حَدَّثنا سُفْيَانُ , قَالَ: حَدَّثنا الأَعْمَشُ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ ، قَالَ: كُنُتُ أَمْشِي مَعَ أَبِي , فَقَرَأَ السَّجْدَةَ، فَسَجَدَ , ثُمَّ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا ذَرٍّ ، يَقُولُ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! أَيُّ مَسْجِدٍ وُضِعَ عَلَى وَجْهِ الأَرْضِ أَوَّلُ؟ قَالَ:" الْمَسْجِدُ الْحَرَامُ"، قُلْتُ: ثُمَّ أَيٌّ؟ قَالَ:" الْمَسْجِدُ الأَقْصَى"، قُلْتُ: كَمْ بَيْنَهُمَا؟ قَالَ:" أَرْبَعُونَ سَنَةً،" , قُلْتُ: ثُمَّ أَيٌّ؟ قَالَ:" ثُمَّ حَيْثُ أَدْرَكَتْكَ الصَّلاةُ فَصَلِّ , فَإِنَّ الأَرْضَ كُلَّهَا مَسْجِدٌ" .
ابراہیم تیمی بیان کرتے ہیں: میں اپنے والد کے ساتھ جا رہا تھا، انہوں نے سجدے سے متعلق آیت تلاوت کی اور سجدہ کیا، پھر انہوں نے فرمایا: میں نے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! روئے زمین پر کون سی مسجد پہلے بنائی گئی تھی؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسجد حرام۔“ میں نے عرض کیا: پھر کون سی؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسجد اقصیٰ۔“ میں نے دریافت کیا: ان دونوں کے درمیان کتنا فرق ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چالیس سال کا۔“ میں نے عرض کی: پھر کون سی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر تمہیں جہاں نماز کا وقت آ جائے تم نماز ادا کر لو، کیونکہ تمام روئے زمین نماز ادا کرنے کی جگہ ہے۔“ [مسند الحميدي/أَحَادِيثُ أَبِي ذَرٍّ الْغِفَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 134]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري فى ”صحيحه“ برقم: 3366، 3425، ومسلم فى ”صحيحه“ 520، وابن خزيمة فى ”صحيحه“ برقم: 787، 1290، وابن حبان فى ”صحيحه“: برقم: 1598،6228، وأحمد فى "مسنده"، برقم: 21728»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح