مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
(خانہ کعبہ کے اندر دو ستونوں کے درمیان نماز کی روایت)
حدیث نمبر: 149
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا أَيُّوبُ السِّخْتِيَانِيُّ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قُلْتُ لِبلالٍ :" أَيْنَ صَلَّى فِي الْبَيْتِ؟ فَقَالَ: بَيْنَ الْعَمُودَيْنِ الْمُقَدَّمَيْنِ، وَنَسِيتُ أَنْ أَسْأَلَهُ كَمْ صَلَّى؟" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خانہ کعبہ کے اندر کہاں نماز ادا کی تھی، تو انہوں نے جواب دیا: سامنے والے دو ستونوں کے درمیان۔ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: میں یہ پوچھنا بھول گیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنی رکعات ادا کی تھیں؟ [مسند الحميدي/أَحَادِيثُ بِلَالِ بْنِ رَبَاحٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مُؤَذِّنِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ/حدیث: 149]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري 397، 468، 504، 505، 1167، 1598، ومسلم: 1329، وابن حبان فى ”صحيحه“ برقم: 2220، 3200، 3201، 3202، 3203، 3204، 3206،وأحمد فى ”مسنده“، برقم: 4550»