🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الحمیدی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1337)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

(حیض کے بعد مشک سے طہارت کی ہدایت کی روایت)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 167
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا مَنْصُورُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحَجَبِيُّ ، قَالَ: أَخْبَرَتْنِي أُمِّي أَنَّهَا سَمِعَتْ عَائِشَةَ ، تَقُولُ: سَأَلَتِ امْرَأَةٌ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْغُسْلِ فِي الْحَيْضَةِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" خُذِي فِرْصَةً مِنْ مِسْكٍ فَتَطَهَّرِي بِهَا"، فَقَالَتْ: كَيْفَ أَتَطَهَّرُ بِهَا؟ قَالَ:" تَطَهَّرِي بِهَا"، قَالَتْ: قُلْتُ: كَيْفَ أَتَطَهَّرُ بِهَا؟ فَقَالَ بِيَدِهِ هَكَذَا:" سُبْحَانَ اللَّهِ تَطَهَّرِي بِهَا!" , وَاسْتَتَرَ بِثَوْبِهِ، قَالَتْ عَائِشَةُ: فَعَرَفَتُ الَّذِي أَرَادَ فَاجْتَذَبْتُهَا، وَقُلْتُ لَهَا: تَتَبَّعِي بِهَا أَثَرَ الدَّمِ .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ایک خاتون نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے حیض کے بعد غسل کرنے کے بارے میں دریافت کیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم مشک سے بسی ہوئی روئی لو اور اس کے ذریعہ طہارت حاصل کرو۔“ اس نے دریافت کیا: میں اس کے ذریعہ کیسے طہارت حاصل کروں، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس کے ذریعہ طہارت حاصل کرو۔“ اس نے دریافت کیا: میں اس کے ذریعہ کیسے طہارت حاصل کروں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک کے ذریعہ اس طرح اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ”سبحان اللہ! تم اس کے ذریعہ طہارت حاصل کرو۔“ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے کپڑے کے ذریعہ پردہ کر لیا۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد مجھے سمجھ میں آ گئی میں نے اس عورت کو اپنی طرف کھینچا اور اس سے کہا: تم اس کے ذریعہ خون کے اثرات کو صاف کرو۔ [مسند الحميدي/أَحَادِيثُ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ/حدیث: 167]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، والحديث متفق عليه وأخرجه البخاري 314، ومسلم: 332، وابن حبان فى ”صحيحه“: 1293، 1360، 1361، وأبو يعلى الموصلي فى ”مسنده“:3733»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں