مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
(عمر زیادہ ہونے پر بیٹھ کر نماز کی روایت)
حدیث نمبر: 192
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ," أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي بِاللَّيْلِ قَائِمًا، فَلَمَّا أَسَنَّ صَلَّى جَالِسًا، فَإِذَا بَقِيتْ عَلَيْهِ ثَلاثُونَ , أَوْ أَرْبَعُونَ آيَةَ قَامَ فَقَرَأَهَا , ثُمَّ رَكَعَ" .
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رات کے وقت کھڑے ہو کر نماز ادا کیا کرتے تھے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر زیادہ ہو گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھ کر نماز ادا کرنے لگے یہاں تک کہ جب تیس یا چالیس آیات کی تلاوت باقی رہ جاتی تھی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر ان کی تلاوت کرتے تھے، پھر رکوع میں جاتے تھے۔ [مسند الحميدي/أَحَادِيثُ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ/حدیث: 192]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، والحديث متفق عليه، وأخرجه البخاري: 1118، 1119، 1148، 1161، 1168 ومسلم: 731، وابن حبان فى ”صحيحه“ برقم: 2509، 2630، 2632 2633، وأبو يعلى الموصلي فى ”مسنده“:4722»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح