الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
حَدِيثُ بَقِيرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا سیدہ بقیرہ رضی اللہ عنہا سے منقول روایات حدیث نمبر 354
354- سیدہ بقیرہ رضی اللہ عنہا جو سیدنا قعقع بن ابوحدود رضی اللہ عنہ کی اہلیہ ہیں، وہ بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو منبر پر یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”اے لوگو! جب تم کسی لشکر کے بارے میں یہ سنو کہ اسے زمین میں دھنسا دیا گیا ہے، تو پھر (سمجھ لینا) قیامت قریب ہوگی۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه أحمد في «مسنده» ، برقم: 27773، برقم: 27774، وأورده ابن حجر فى «المطالب العالية» ، برقم: 4501، وأخرجه الطبراني فى «الكبير» ، برقم: 522، 523»
|