الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
أَحَادِيثُ أَبِي الدَّرْدَاءِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سیدنا ابو دردأ رضی اللہ عنہ سے منقول روایات حدیث نمبر 400
400- علقمہ بیان کرتے ہیں: میں نے شام میں یہ آیت تلاوت کی: «وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَى وَالنَّهَارِ إِذَا تَجَلَّى وَالذَّكَرِ وَالْأُنْثَى»، تو سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: کیا تم نے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کو یہ آیت اسی طرح تلاوت کرتے ہوئے سنا ہے؟ میں نے جواب دیا: جی ہاں! تو وہ بولے: اور انہوں نے گواہی دے کر یہ بات بیان کی کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ آیت اس طرح پڑھتے ہوئے سنا ہے: «وَالذَّكَرِ وَالْأُنْثَى»
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «تفسير سورة الليل» برقم: 3287،3742،3743،3761،4943،4944،6278، ومسلم فى «صلاة المسافرين» برقم: 824،وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6330،6331،7127، والحاكم في «مستدركه» برقم: 5424، والنسائي فى «الكبرى» برقم: 8241، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2939، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 28182»
|