الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
حَدِيثُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مُحْصَنٍ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سیدنا عبیداللہ بن محصن رضی اللہ عنہ سے منقول روایات حدیث نمبر 443
443- سلمہ بن عبید اللہ اپنے والد کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص اس حالت میں صبح کرے کہ وہ خوشحال ہو، جسمانی طور پر تندرست ہو، اس کے پاس اس دن کی خوراک موجود ہو تو، گویا اس کے لئے دنیا کو سمیٹ دیا گیا ہے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده حسن وأخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 2346 وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4141، وابن حبان فى ”صحيحه“: 671»
|