🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الحمیدی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1337)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

حدیث نمبر 444
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 444
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا أَبُو فَرْوَةَ الْجُهَنِيُّ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُكَيْمٍ ، قَالَ: كُنَّا عِنْدَ حُذَيْفَةَ بِالْمَدَائِنِ، فَاسْتَسْقَى دَهْقَانًا، فَجَاءَهُ بِمَاءٍ فِي إِنَاءٍ مِنْ فِضَّةٍ فَحَذَفَهُ حُذَيْفَةُ وَكَانَ رَجُلا فِيهِ حِدَّةٌ، فَكَرِهُوا أَنْ يُكَلِّمُوهُ، ثُمَّ الْتَفَتَ إِلَى الْقَوْمِ، فَقَالَ: أَعْتَذِرُ إِلَيْكُمْ مِنْ هَذَا , إِنِّي كُنْتُ تَقَدَّمْتُ إِلَيْهِ أَنْ لا يَسْقِيَنِي فِي هَذَا، ثُمَّ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَامَ فِينَا، فَقَالَ: " لا تَشْرَبُوا فِي آنِيَةِ الْفِضَّةِ وَالذَّهَبِ، وَلا تَلْبَسُوا الدِّيبَاجَ وَالْحَرِيرَ , فَإِنَّهُ لَهُمْ فِي الدُّنْيَا وَلَكُمْ فِي الآخِرَةِ" .
عبداللہ بن عقیم بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کے پاس مدائن میں موجود تھے، انہوں نے ایک دیہاتی سے پانی مانگا، وہ چاندی سے بنے ہوئے برتن میں پانی لے کر ان کے پاس آیا، تو سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے اسے پھینک دیا۔ وہ ایک ایسے صاحب تھے، جن کے مزاج میں کچھ تیزی تھی۔ لوگوں نے یہ بات ناپسند کی کہ وہ ان سے اس بارے میں بات چیت کریں۔ پھر سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ لوگوں کی جانب متوجہ ہوئے اور ارشاد فرمایا: میں اپنے بارے میں تمہارے سامنے عذر بیان کرتا ہوں، مجھے پہلے یہ بات بیان کر دینی چاہئے تھی کہ اس طرح کے (برتن میں) مجھے پینے کے لیے نہ دیا جائے، پھر انہوں نے بتایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان کھڑے ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: چاندی یا سونے سے بنے ہوئے برتنوں میں نہ پیو، دیباج اور حریر استعمال نہ کرو، کیونکہ یہ ان (کفار) کے لیے دنیا میں ہیں، تمہارے لیے آخرت میں ہوں گے۔ [مسند الحميدي/أَحَادِيثُ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 444]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري برقم: 5426، 5632، 5633، 5831، 5837، ومسلم برقم: 2067، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5339، 5343، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 5303، والنسائي في «‏‏‏‏الكبرى» برقم: 6597، 6841، 6842، 9542، وأبو داود في «‏‏‏‏سننه» برقم: 3723، والترمذي فى «جامعه» ‏‏‏‏ برقم: 1878، والدارمي في «‏‏‏‏مسنده» برقم: 2176، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3414، 3590، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 23741، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» ، برقم: 24615»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں