الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 

مسند الحميدي کل احادیث 1337 :حدیث نمبر
مسند الحميدي
أَحَادِيثُ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ سے منقول روایات
حدیث نمبر 448
حدیث نمبر: 448
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
448 - حدثنا الحميدي قال: ثنا سفيان قال: ثنا منصور، عن إبراهيم بن يزيد النخعي، عن همام بن الحارث قال: كنا عند حذيفة فمر بنا رجل فقيل لحذيفة: إن هذا رجل يبلغ الامير الحديث فقال حذيفة: سمعت رسول الله صلي الله عليه وسلم يقول: «لا يدخل الجنة قتات» قال سفيان القتات النمام448 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا مَنْصُورٌ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ يَزِيدَ النَّخَعِيِّ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ حُذَيْفَةَ فَمَرَّ بِنَا رَجُلٌ فَقِيلَ لِحُذَيْفَةَ: إِنَّ هَذَا رَجُلٌ يُبَلِّغُ الْأَمِيرَ الْحَدِيثَ فَقَالَ حُذَيْفَةُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ قَتَّاتٌ» قَالَ سُفْيَانُ الْقَتَّاتُ النَّمَّامُ
448- ہمام بن حارث بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھے، اسی دوران ایک شخص ہمارے پاس سے گزرا، تو سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ سے کہا گیا: یہ وہ شخص ہے، جو حکمرانوں تک لوگوں کی باتیں پہنچاتا ہے۔ (یعنی ان کی چغلی کرتا ہے) تو سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ بولے: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: چغل خور جنت میں داخل نہیں ہوگا۔
سفیان کہتے ہیں: (روایت کے متن میں استعمال ہونے والے لفظ) القتات سے مراد چغل خور ہے۔

تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري برقم: 6056، ومسلم برقم: 105، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5765، والنسائي فى «الكبرى» برقم: 11550، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4871، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2026، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 16770، برقم: 21222، وأحمد فى «مسنده» برقم: 23719، والطيالسي فى «مسنده» ، برقم: 422، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» ، برقم: 27117»

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.