الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث نمبر 616
حدیث نمبر: 616
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا هِشَامُ بْنُ حُجَيْرٍ ، عَنْ طَاوُسٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ ، يَقُولُ:" هَذِهِ حُجَّةٌ عَلَى مُعَاوِيَةَ، قَوْلُهُ: قَصَّرْتُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِشْقَصِ أَعْرَابِيٍّ عِنْدَ الْمَرْوَةِ , يَقُولُ ابْنُ عَبَّاسٍ: حِينَ نَهَى عَنِ الْمُتْعَةِ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: یہ چیز سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے خلاف حجت ہے یعنی انہوں نے یہ جو کہا کہ میں نے ایک دیہاتی کی قینچی کے ذریعے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بال مروہ پہاڑ کے قریب چھوٹے کیے تھے۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: (یہ ان کے خلاف اس وقت حجت ہے) جب انہوں نے (یعنی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے) حج تمتع کرنے سے منع کیا تھا۔ [مسند الحميدي/أَحَادِيثُ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 616]
تخریج الحدیث: «إسناده قوي وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1730، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1246، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 2736، 2987، 2988، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 3703، 3967، 3968، 4104، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1802، 1803، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 9488، 9489، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 17138»
الحكم على الحديث:
إسناده قوي