مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث نمبر 731
حدیث نمبر: 731
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا أَبُو إِسْحَاقَ الشَّيْبَانِيُّ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَى ، يَقُولُ: كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ، فَقَالَ لِرَجُلٍ:" انْزِلْ فَاجْدَحْ لِي"، قَالَ: الشَّمْسُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" انْزِلْ فَاجْدَحْ لِي"، قَالَ: الشَّمْسُ يَا رَسُولَ اللَّهِ!، قَالَ:" انْزِلْ فَاجْدَحْ"، فَنَزَلَ فَجَدَحَ لَهُ، قَالَ: فَشَرِبَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ رَمَى بِيَدِهِ قِبَلَ الْمَشْرِقِ، فَقَالَ:" إِذَا رَأَيْتُمُ اللَّيْلَ قَدْ أَقْبَلَ مِنْ هَاهُنَا، فَقَدْ أَفْطَرَ الصَّائِمُ" .
ابو اسحاق شیبانی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن ابواوفیٰ رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر کر رہا تھا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے فرمایا: ”تم اترو اور ہمارے لیے پانی میں ستو گھول دو“ اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! ابھی دھوپ ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اترو اور ہمارے لیے ستو گھول دو“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نیچے اترے انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے پانی میں ستو گھول دیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں پی لیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مشرق کی سمت اپنے دست مبارک کے ذریعے اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ”جب تم رات کو اس طرف سے آتے ہوئے دیکھو تو روزہ دار شخص افطاری کر لے۔“ [مسند الحميدي/أَحَادِيثُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 731]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1941، 1955، 1956، 1958، 5297، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1101، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3511، 3512، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 3297، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2352، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 8102، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 19705 برقم: 19709 برقم: 19723»