مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث نمبر 738
حدیث نمبر: 738
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَى ، يَقُولُ: " اعْتَمَرْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَكُنَّا نَسْتُرُهُ حِينَ طَافَ مِنْ صِبْيَانِ أَهْلِ مَكَّةَ لا يُؤْذُونَهُ" . قَالَ سُفْيَانُ: أَرَاهُ فِي عُمْرَةِ الْقَضَاءِ، قَالَ إِسْمَاعِيلُ: وَأَرَانَا ابْنُ أَبِي أَوْفَى ضَرْبَةً أَصَابَتْهُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ حُنَيْنٍ.
اسماعیل بن ابوخالد بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن ابواوفیٰ رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا: ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ عمرہ کیا، تو ہم طواف کے دوران نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اہل مکہ کے بچوں سے بچانے کی کوشش کر رہے تھے کہ کہیں وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی تکلیف نہ پہنچا دیں۔ سفیان کہتے ہیں: میرا خیال ہے یہ عمرہ قضا کا موقع تھا۔ اسماعیل نامی راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن ابواوفیٰ رضی اللہ عنہ نے ہمیں وہ ضرب دکھائی جو انہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوہ حنین میں شرکت کے دوران لگی تھی۔ [مسند الحميدي/أَحَادِيثُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 738]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري 1600، وابن حبان فى ”صحيحه“: 3843 والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 4220، والدارمي برقم: 1963، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 19413»