🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الحمیدی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1337)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

حدیث نمبر 1033
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1033
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي مُوسَى بْنُ أَبِي عُثْمَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِرَجُلٍ يَسُوقُ بَدَنَةً، قَالَ:" ارْكَبْهَا، قَالَ: إِنَّهَا بَدَنَةٌ، قَالَ: ارْكَبْهَا، قَالَ: إِنَّهَا بَدَنَةٌ، قَالَ: ارْكَبَنَّهَا وَيْلَكَ، أَوْ وَيْحَكَ ارْكَبْهَا" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک شخص کے پاس گزرے جو اپنے قربانی کے جانوروں کو ساتھ لے کر جا رہا تھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس پر سوار ہو جاؤ! اس نے عرض کی: یہ قربانی کا جانور ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس پر سوار ہو جاؤ۔ اس نے عرض کی: یہ قربانی کا جانور ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس پر سوار ہو جاؤ۔ تم برباد ہو جاؤ (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) تمہارا ستیاناس ہو! تم اس پر سوار ہو جاؤ۔ [مسند الحميدي/أَحَادِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 1033]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن والحديث متفق عليه، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1689، 1706، 2755، 6160، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1322، ومالك فى «الموطأ» برقم: 1398، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4014، 4016، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 2798، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 3767، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1760، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3103، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 10314، 10315، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7467، 7571، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6307، 6667»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں