🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الحمیدی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1337)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

حدیث نمبر 1081
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1081
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: جَاءَ الطُّفَيْلُ بْنُ عَمْرٍو الدَّوْسِيُّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , أَنَّ دَوْسًا قَدْ عَصَتْ وَأَبَتْ فَادْعُ اللَّهَ عَلَيْهَا، فَاسْتَقْبَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْقِبْلَةَ وَرَفَعَ يَدَهُ، فَقَالَ النَّاسُ هَلَكَتْ دَوْسٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اللَّهُمَّ اهْدِ دَوْسًا وَائْتِ بِهِمْ، مَرَّتَيْنِ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا طفیل بن عمر دوسی رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ!دوس قبیلے کے افراد نے نافرمانی کی ہے اور اسلام قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے اللہ تعالیٰ سے ان کے لیے دعائے ضرر کیجئے۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قبلہ کی طرف رخ کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک بلند کیا اور دعا کی، تو لوگوں نے کہا: دوس قبیلہ ہلاکت کا شکار ہو جائے گا لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی: ”اے اللہ! تو دوس قبیلے کو ہدایت نصیب کر اور انہیں اسلام کے دامن میں لے آ۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو مرتبہ یہ دعا کی۔ [مسند الحميدي/جَامِعُ أَبِي هُرَيْرَةَ/حدیث: 1081]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2937، 4392، 6397، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2524، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 979، 980، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7435، 9918، 10675، والطبراني فى "الكبير"، 8217، 8218، 8219»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں