مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث نمبر 1155
حدیث نمبر: 1155
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يَضْحَكُ اللَّهُ مِنَ الرَّجُلَيْنِ يَقْتُلُ أَحَدُهُمَا الآخَرَ فَيْدَخُلانِ الْجَنَّةَ جَمِيعًا، يَكُونُ أَحَدُهُمَا كَافِرًا فَيَقْتُلَ صَاحِبَهُ، ثُمَّ يُسْلِمُ فَيْسِتَشْهَدُ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اللہ تعالیٰ دو ایسے افراد پر ہنس دیتا ہے جن میں سے ایک نے دوسرے کو قتل کیا ہوتا ہے لیکن وہ ایک ساتھ جنت میں داخل ہوں گے ان دونوں میں سے ایک کافر تھا، تو اس نے دوسرے کو قتل کر دیا، پھر وہ کافر مسلمان ہو کر وہ بھی شہید ہو جاتا ہے (تو وہ بھی جنت میں جائے گا)“ [مسند الحميدي/بَابٌ جَامِعٌ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ/حدیث: 1155]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2826، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1890، ومالك فى «الموطأ» برقم: 1673، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 215، 4666، 4667، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 3165، 3166، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 4358، 4359، 7719، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 191، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 2549، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 18603، 18604، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7444، 8341، و همام فى «صحيفه» برقم: 111»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح