🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الحمیدی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1337)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

حدیث نمبر 1235
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1235
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَوْ سَلَكَ النَّاسُ وَادِيًا وَسَلَكَتِ الأَنْصَارُ شِعْبًا لَسَلَكْتُ شِعْبَ الأَنْصَارِ، وَلَوْلا الْهِجْرَةُ لَكُنْتُ امْرَأً مِنَ الأَنْصَارِ، الأَنْصَارُ كِرْشِي، وَعَيْبَتِي، فَأَحْسِنُوا إِلَى مَحْسِنِهِمْ، وَتَجَاوَزُوا عَنْ مُسِيئِهِمْ" , قَالَ ابْنُ جُدْعَانَ: وَزَادَنِي الْحَسَنُ: إِلا فِي حَدٍّ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: اگر لوگ ایک وادی میں چلیں اور انصار ایک گھاٹی میں چلیں، تو میں انصار کی گھاٹی میں چلوں گا اگر ہجرت نہ ہوتی، تو میں انصار کا ایک فرد ہوتا، انصار میرے دست و بازو ہیں، تو ان میں سے جو شخص اچھا ہو، اس کے ساتھ تم اچھائی کرو اور جو شخص برا ہو اس سے تم درگزر کرو۔ ابن جدعان نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے۔ حسن نامی راوی نے یہ الفاظ مزید نقل کیے ہیں: البتہ حد کا حکم مختلف ہے (وہ برے شخص پر جاری کی جائے گی)۔ [مسند الحميدي/أَحَادِيثُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 1235]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، لضعف على بن جدعان۔ ولكن الحديث صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3146، 3528، 3778، 4332، 4333، 4334، 4337، 6762، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1059، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4501، 4769، 7268، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 2609، 2610، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 2402، 2403، 8268، 8269، 8289، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3901، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2569، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 2900، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 13059، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12203، 12370، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3002، 3207، 3229، 3606»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں