🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الحمیدی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1337)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

حدیث نمبر 1252
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1252
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، يَقُولُ:" لَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ أَسْهَمَ النَّاسَ الْمَنَازِلَ، فَطَارَ سَهْمُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ عَلَى سَعْدِ بْنِ الرَّبِيعِ، فَقَالَ لَهُ سَعْدٌ: تَعَالَ حَتَّى أُقَاسِمَكَ مَالِي، وَأَنْزِلَ لَكَ عَنْ أَيِّ امْرَأَتَيَّ شِئْتَ، فَأَكْفِيَكَ الْعَمَلَ، فَقَالَ لَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ: بَارَكَ اللَّهُ لَكَ فِي أَهْلِكَ وَمَالِكَ، دُلُّونِي عَلَى السُّوقِ، فَخَرَجَ، فَأَصَابَ شَيْئًا فَخَطَبَ امْرَأَةً، فَتَزَوَّجَهَا، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: عَلَى كَمْ تَزَوَّجْتَهَا؟ قَالَ: عَلَى نَوَاةٍ مِنْ ذَهَبٍ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَوْلِمْ وَلَوْ بِشَاةٍ" .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے۔ لوگوں کو مختلف جگہ پر ٹہرایا گیا سیدنا عبدالرحمان بن عوف رضی اللہ عنہ، سیدنا سعد بن ابی ربیع رضی اللہ عنہ کے ہاں مہمان ٹھہرے تو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: آئیے میں اپنا مال آپ کے ساتھ تقسیم کر لیتا ہوں اور آپ میری جس بیوی کے بارے میں چاہیں گے میں اس سے دستبردار ہو جاؤں گا اور آپ کی جگہ کام میں کر لیا کروں گا۔ تو سیدنا عبدالرحمان بن عوف رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: اللہ تعالیٰ آپ کے اہل خانہ میں آپ کے مال میں برکت نصیب کرے! آپ بازار کی طرف میری رہنمائی کر دیں، پھر سیدنا عبدالرحمان بن عوف رضی اللہ عنہ بازار تشریف لے گئے انہیں کچھ آمدن حاصل ہوئی تو انہوں نے ایک خاتون کو شادی کا پیغام بھیجا اور اس کے ساتھ شادی کر لی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت کیا: ”تم نے کتنے مہر کے عوض میں اس کے ساتھ شادی کی ہے؟“ انہوں نے جواب دیا: سونے کی گٹھلی کے عوض میں، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ولیمہ کرو! خواہ ایک بکری ذبح کر کے دعوت دو۔“ [مسند الحميدي/أَحَادِيثُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 1252]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2049، 2293، 3781، 3937، 5072، 5148، 5153، 5155، 5167، 6082، 6386، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1427، ومالك فى «الموطأ» برقم: 2006، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4060، 4096، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 5383، 5384، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 3351، 3352، 3372، 3373، 3374، 3388، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 5481، 5533، 5534، 5535، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2109، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1094، 1933، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2108، 2250، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1907، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 12645، 13952، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3205، 3348، 3463، 3781، 3824، 3836، 3887»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں