🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الحمیدی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1337)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

حدیث نمبر 1296
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1296
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَمْرٌو ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ:" لَمَّا نَزَلَتْ قُلْ هُوَ الْقَادِرُ عَلَى أَنْ يَبْعَثَ عَلَيْكُمْ عَذَابًا مِنْ فَوْقِكُمْ سورة الأنعام آية 65، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَعُوذُ بِوَجْهِكَ"، أَوْ مِنْ تَحْتِ أَرْجُلِكُمْ سورة الأنعام آية 65، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَعُوذُ بِوَجْهِكَ"، أَوْ يَلْبِسَكُمْ شِيَعًا وَيُذِيقَ بَعْضَكُمْ بَأْسَ بَعْضٍ سورة الأنعام آية 65، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هَاتَانِ أَهْوَنُ، أَوْ هَاتَانِ أَيْسَرُ" .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب یہ آیت نازل ہوئی: «قُلْ هُوَ الْقَادِرُ عَلَى أَنْ يَبْعَثَ عَلَيْكُمْ عَذَابًا مِنْ فَوْقِكُمْ» (6-الأنعام:65) ”تم فرمادو! وہ اس بات پر قادر ہے، تم پر تمہارے اوپر کی طرف سے عذاب بھیج دے۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تیری ذات کی پناہ مانگتا ہوں۔“ (ارشاد باری تعالیٰ ہے) «أَوْ مِنْ تَحْتِ أَرْجُلِكُمْ» (6-الأنعام:65) ”یا تمہارے نیچے سے (عذاب بھیج دے)“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی: ”میں تیری ذات کی پناہ مانگتا ہوں۔“ «أَوْ يَلْبِسَكُمْ شِيَعًا وَيُذِيقَ بَعْضَكُمْ بَأْسَ بَعْضٍ» (6-الأنعام:65) (ارشاد باری تعالیٰ ہے) ”یا وہ تمہیں مختلف گروہوں میں تقسیم کر دے اور تم ایک دوسرے کے خلاف لڑنے لگو۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ دونوں آسان ہیں“ (یہاں روایت کے لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے)۔ [مسند الحميدي/أَحَادِيثُ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 1296]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4628، 7313، 7406، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7220، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 7684، 11099، 11100، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3065، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 882، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14537، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1829، 1967، 1982، 1983، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 9068»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں