🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
موطا امام مالك رواية يحييٰ سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

موطا امام مالك رواية يحييٰ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1852)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

3. بَابُ الْقَسَامَةِ فِي قَتْلِ الْخَطَإِ
قتل خطاء میں قسامت کا بیان
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: قتلِ خطاء میں بھی پہلی قسم خون کے مدعیوں پر ہوگی، وہ پچاس قسمیں کھائیں گے اپنے حصّے کے موافق ترکے میں سے(۱)، اگر قسموں میں کسر پڑے تو جس وارث پر کسر کا زیادہ حصّہ آئے وہ پوری قسم اس کے حصّے میں رکھی جائے گی(۲)۔
[موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْقَسَامَةِ/حدیث: 1540Q8]
تخریج الحدیث: «فواد عبدالباقي نمبر: 44 - كِتَابُ الْقَسَامَةِ-ح: 2ق4»

امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اگر مقتول کی وارث صرف عورتیں ہوں تو وہی حلف اٹھا کر دیت لیں گی، اور اگر مقتول کا وارث ایک ہی مرد ہو تو اسی کو پچاس قسمیں دیں گے، اور وہ پچاس قسمیں کھا کر دیت لے لے گا، یہ حکم قتلِ خطاء میں ہے، نہ کہ قتلِ عمد میں۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْقَسَامَةِ/حدیث: 1540Q9]
تخریج الحدیث: «فواد عبدالباقي نمبر: 44 - كِتَابُ الْقَسَامَةِ-ح: 2ق5»