🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

موطا امام مالك رواية يحييٰ سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

موطا امام مالك رواية يحييٰ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1852)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

5. بَابُ الْقَسَامَةِ فِي الْعَبِيدِ
غلام میں قسامت کا بیان
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ ہمارے نزدیک یہ حکم ہے کہ جب غلام قصداً یا خطاء سے مارا جائے، پھر اس کا مولیٰ ایک ایک گواہ لے کر آئے، تو وہ اپنے گواہ کے ساتھ ایک قسم کھائے، بعد اس کے اپنے غلام کی قیمت لے لے، غلام میں قسامت نہیں ہے، نہ عمد میں نہ خطاء میں، اور میں نے کسی اہلِ علم سے نہیں سنا۔
[موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْقَسَامَةِ/حدیث: 1540Q12]
تخریج الحدیث: «فواد عبدالباقي نمبر: 44 - كِتَابُ الْقَسَامَةِ-ح: 2ق5»

امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اگر غلام عمداً یا خطاءً مارا گیا تو اس کے مولیٰ پر نہ قسامت ہے نہ قسم ہے، اور مولیٰ کو قیمت کا اس وقت استحقاق ہوگا جب کہ وہ گواہ عادل لائے، دو یا ایک لائے اور ایک قسم کھائے، میں نے یہ اچھا سنا۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْقَسَامَةِ/حدیث: 1540Q13]
تخریج الحدیث: «فواد عبدالباقي نمبر: 44 - كِتَابُ الْقَسَامَةِ-ح: 2ق5»