🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

موطا امام مالك رواية يحييٰ سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

موطا امام مالك رواية يحييٰ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1852)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

82. بَابُ مَا جَاءَ فِي صِفَةِ جَهَنَّمَ
جہنم کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1833
حَدَّثَنِي مَالِك، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " نَارُ بَنِي آدَمَ الَّتِي يُوقِدُونَ جُزْءٌ مِنْ سَبْعِينَ جُزْءًا مِنْ نَارِ جَهَنَّمَ"، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنْ كَانَتْ لَكَافِيَةً، قَالَ:" إِنَّهَا فُضِّلَتْ عَلَيْهَا بِتِسْعَةٍ وَسِتِّينَ جُزْءًا"
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے: آدمیوں کی آگ جس کو وہ سلگاتے ہیں ایک جز ہے ستر (70) جزوں میں سے جہنم کی آگ کا (یعنی جہنم کی آگ میں اس آگ سے انہتر (69) حصّے زیادہ جلن اور تیزی ہے)۔ لوگوں نے کہا: یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! یہی آگ دنیا کی کافی تھی (جلانے کو)۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ آگ اس آگ سے انہتر حصّے زیادہ ہے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْجَامِعِ/حدیث: 1833]
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3265، 6000، 6469، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2752، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 345، 656، 6147، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 185، 186، 7724، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2589، 3541، 3542، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2827، 2889، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4293، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7323، 8111، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1163، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6372، فواد عبدالباقي نمبر: 57 - كِتَابُ جَهَنَّمَ-ح: 1»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1834
وَحَدَّثَنِي مَالِك، عَنْ عَمِّهِ أَبِي سُهَيْلِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّهُ قَالَ: " أَتَرَوْنَهَا حَمْرَاءَ كَنَارِكُمْ هَذِهِ، لَهِيَ أَسْوَدُ مِنَ الْقَارِ وَالْقَارُ الزِّفْتُ"
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا تم جہنم کی آگ کو سرخ سمجھتے ہو جیسے دنیا کی آگ، وہ قار سے بھی زیادہ سیاہ ہے، اور قار زفت کو کہتے ہیں۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْجَامِعِ/حدیث: 1834]
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه بغوي فى «شرح السنة» ‏‏‏‏برقم: 4400، وانظر الحديث السابق، فواد عبدالباقي نمبر: 57 - كِتَابُ جَهَنَّمَ-ح: 2»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں