🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

46. زِنَى الْعُيُونِ النَّظَرُ
آنکھوں کا زنا دیکھنا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 67
67 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ، أبنا أَبُو الْحُسَيْنِ أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ النَّاقِدُ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَاطِبِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَهْدِيٍّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ سُمَيْرٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ الْهَجَرِيِّ، عَنْ أَبِي عِيَاضٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «زِنَى الْعُيُونِ النَّظَرُ، وَزِنَى اللِّسَانِ النُّطْقُ، وَزِنَى الْيَدِ الْبَطْشُ، وَزِنَى الرِّجْلَيْنِ الْمَشْيُ، وَإِنَّمَا يُصَدِّقُ ذَلِكَ أَوْ يُكَذِّبُهُ عَنْهُ الْفَرْجُ»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آنکھوں کا زنا دیکھنا ہے، زبان کا زنا بولنا ہے، ہاتھ کا زنا پکڑنا ہے، پاؤں کا زنا چلنا ہے اور بے شک شرم گاہ اس کی تصدیق کرتی ہے یا تکذیب کرتی ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 67]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، أخرجه البخاري 6243، ومسلم: 2657، و أحمد: 2/ 276»
وضاحت: تشریح

اس حدیث میں بتایا گیا ہے کہ اعضاء انسانی آنکھ، زبان، ہاتھ، پاؤں وغیرہ کسی نہ کسی طرح سے زنا میں ملوث ہوتے ہیں، آنکھوں کا زنا کسی غیر محرم کی طرف بلا وجہ دیکھنا، زبان کا زنا فحش گوئی، ہاتھوں کا زنا کسی غیر محرم کو چھونا اور پاؤں کا زنا بے حیائی کے کاموں کی طرف چل کر جانا ہے۔
پھر شرم گاہ اس زنا کی تصدیق کرتی ہے یا تکذیب۔ چنانچہ اگر تو اس نے اعضاء کی خواہش کے مطابق عمل کیا تو یہ گویا اس نے تصدیق کی ہے اور اگر اس نے ان کے خلاف کیا تو اس نے تکذیب کی ہے۔ زنا کی شدید سنگینی اور اس کے انتہائی مہلک آثار و نتائج کے پیش نظر تمام مذاہب میں اس کی ممانعت ہے۔ تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو ڈاکٹر فضل الٰہی حفظ اللہ کی کتاب زنا کی سنگینی اور اس کے برے اثرات

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں