🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

71. الرَّجُلُ فِي ظِلِّ صَدَقَتِهِ حَتَّى يُقْضَى بَيْنَ النَّاسِ
لوگوں کے درمیان فیصلہ ہونے تک آدمی اپنے صدقے کے سائے میں ہوگا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 103
103 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الصَّفَّارُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا عَارِمٌ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُبَارَكٍ، ثنا حَرْمَلَةُ بْنُ عِمْرَانَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ أَبِي الْخَيْرِ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الرَّجُلُ فِي ظِلِّ صَدَقَتِهِ حَتَّى يُقْضَى بَيْنَ النَّاسِ أَوْ يُحْكَمَ بَيْنَ النَّاسِ»
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (قیامت کے دن) آدمی اپنے صدقے کے سائے میں ہوگا یہاں تک کہ لوگوں کے درمیان فیصلہ کر دیا جائے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 103]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه أحمد، وابن خزيمة: 2431، وابن حبان: 3299»
وضاحت: تشریح:
اس حدیث میں صدقہ و خیرات کی فضیلت بیان فرمائی گئی ہے کہ صدقہ کرنے والا شخص روز قیامت اپنے صدقے کے سائے میں ہوگا یہاں تک کہ لوگوں کا حساب و کتاب مکمل ہو جائے۔ یہ بڑا ہی مشکل مرحلہ ہوگا جہاں صدقہ چھتری اور سائبان کی شکل میں بندے پر سایہ فگن ہو گا اور اسے قیامت کی دھوپ اور گرمی سے بچائے گا۔ کیونکہ دنیا میں اس شخص نے غرباء ومساکین کو اپنے سایہ کرم میں رکھا تھا لہٰذا آج اس کٹھن مرحلے میں اس کا وہ عمل اس کے کام آیا اور اسے سایہ مل گیا۔
اس حدیث کے ایک راوی ابوالخیر مرثد بن عبد اللہ کے متعلق آتا ہے کہ وہ اس حدیث کے پیش نظر کوئی دن ایسا نہ جانے دیتے جس میں کچھ نہ کچھ صدقہ و خیرات نہ کرتے اگر چہ وہ خشک روٹی یا پیاز یا اس طرح کی کوئی اور چیز ہی کیوں نہ ہوتی۔ [أحمد: 4/ 148]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں